واپڈا کا ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام

لاہور: واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نواز دیا۔

واپڈا ہاؤس لاہور میں ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جیولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹنگ میں پانچویں نمبر پر آنے والے طلحہ طالب کو پچیس پچیس لاکھ روپے کےانعامی چیک دئیے گئے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر ٹینس چیمپیئن ابوبکر طلحہ کو پچاس ہزار کا چیک دیا گیا۔

چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ادارے کو اولمپکس میں نمیاں کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب پر فخر ہے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے دنیا میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ دونوں اتھلیٹس نے محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا دکھائی ۔ پاکستان واپڈا کھلاڑیوں کی بہبود اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اس موقع پر ارشد ند یم اور طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی کرنے پر چییرمین واپڈا کا شکر گزار ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی سے مستقبل میں مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …