ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے کا حملہ

شکرگڑھ: ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے مارٹر گولہ پھینکا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولہ پھینکا گیا، جو ٹارگٹ ہٹ نہ ہونے پر پھٹ سکا۔

مارٹر گولے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے گولہ تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی ساختہ 51 ایم ایم کا مارٹر گولہ سرحدی گاوں بھوپالپور خورد کے کھیتوں سے برآمد ہوا، جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …