عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی نے 20 وینٹی لیٹر دیئے ہیں، ہمیں 15 مزید وینٹی لیٹر چاہییں۔ جمعہ اور اتوار کو 2 روز کووڈ کی چھٹی نامناسب ہے، اس بارے میں اسد عمر سے بات ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ لوگ پاکستان کو مورد الزام نہ ٹھہرا رہے ہیں، افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ نے انٹرویو دیئے، یہ ہمارے خلاف میڈیا وار کا سلسلہ ہے، یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس تمام فوٹیج ہیں، ہم نے افغان تفتیشی ٹیم کو سفیر کی بیٹی سے متعلق معاملے سے آگاہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان پر مذاکرات ہونے چاہییں، یہی وژن وزیر اعظم عمران خان کا بھی ہے، پی ڈی ایم کو کہتا ہوں کہ ہم دنیا کے اہم ترین معاملے پر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …