ٹک ٹاکرجنت مرزا کا برائڈل شوٹ وائرل

لاہور: معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کا بہن کے ہمراہ برائڈل شوٹ وائرل ہورہا ہے۔

پاکستانی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کے حال ہی میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالورزہوگئے ہیں جب کہ ان کی بہن الشبہ انجم بھی اس فہرست میں آگے ہیں اوران کے فالوورز کی تعداد بھی 13.4 ملین ہے۔

جنت مرزا اپنی ٹک ٹاک ویڈیوزمیں اداکاری کے باعث تو خاصی مشہورہیں ہی بلکہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاکربھی ہیں۔

اس وقت جنت مرزا کی برائڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں جس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …