لاہور میں ایک ہی گلی کی 4 بچیاں مبینہ طور پر اغوا

لاہور:
تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوگئیں۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ اپنے ہمسائے کی 2 بچیوں کے ساتھ گھر سے نکلیں۔ چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں لیکن پھر واپس نہیں لوٹیں جس پر گھر والے پریشان ہوگئے اور سب نے ملکر بچیوں کو خوب ڈھونڈا لیکن وہ نہ ملیں جس کے باعث مقدمہ درج کرایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شبہ ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی رہی ہے اور محلے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی انوسٹی گیشن عیسیٰ خان سکھیرا کو تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …