آسمانی بجلی نے درخت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، ویڈیو وائرل

کیلیفورنیا:
صنوبر کے ایک درخت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پہلے درخت پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور اس میں آگ لگ گئی اس کےبعد اچانک درخت دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

مائیکل بوگن نامی شخص نے کیلیفورنیا میں یہ ویڈیو بنائی ہے جس میں بِگ بیئر ایئرپورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔

ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دوسوسال قدیم بھی تھا۔ لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتشزدگی پرقابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کچھے درخت کو صاف کیا۔

محکمے کے مطابق اس جگہ بجلی گرنے سے لگ بھگ پانچ مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …