ملک میں مزید 4858 افراد کورونا کا شکار، مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد ہوگئی

اسلام آباد:
ملک میں کورونا نے مزید 4 ہزار 858 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے جب کہ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.61 فیصد رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4858 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 965 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 9 لاکھ 43 ہزار 20 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 40 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مصدقہپ مریضوں کی تعداد 73 ہزار 213 ہے، جن میں سے 3,441 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …