ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد

ملتان: ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سلیم خان نے 2 کلو ہیروئن اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …