کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش

کراچی:
سندھ حکومت نے ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسین نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی موبائل سم بلاک کرانے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کا موبائل سم بلاک کیاجائے جب کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …