فیس بک پر کورونا وبا اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات ہلاکتوں کا سبب ہیں، بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وبا اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات کی وجہ سے لوگ احتیاط اور علاج میں غفلت برت رہے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی ہے اور اب یہ وائرس صرف اُن لوگوں کے درمیان ہیں جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی۔

صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں، ان غلط معلومات کی وجہ سے شہری احتیاط اور علاج سے گریز کر رہے ہیں جو ایسے افراد کی ہلاکتوں کا باعث بن رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ لوگوں تک کورونا وبا اور ویکسین سے متعلق درست معلومات پہنچنے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں فیس بک کو اپنا طرزِ عمل درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے امریکی صدر کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر مبنی بیانات سے پریشان نہیں۔ ہماری حقائق جاننے اور ان کے حصول کی کوششیں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا نہیں بلکہ ان کی زندگیاں بچانے کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …