عمر اکمل پر حملہ کرنے کامعاملہ، کھلاڑی نے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور قومی کرکٹر عمر اکمل پر حملہ کرنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے ، کھلاڑٰ نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے جج پر عدم اعتماد کی درخواست بھی واپس لے لی ہے ، وکیل عمر اکمل کا کہناتھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گے ۔خیال رہے کہ عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ چند روز وقبل عمر اکمل نے مداحوں کو آٹو گراف دینے سے انکار کیا تو کرکٹر اور مداحوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی ،اس کے بعد عمر اکمل نے 15 پر کال کر کے مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا تھا ۔اس حوالے سے ایس پی عزیز نے کہا تھا کہ قومی کرکٹر عمر اکمل نے ان کے خلاف درخواست دی ہے لہذا ان کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …