جرمنی میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 60 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات

برلن جرمنی میں سیلاب نے ملک کے مغربی حصوں میں تباہی مچا دی ، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لا پتہ ہیں ۔

جرمنی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مغربی حصے میں تباہی مچ گئی ، گھر اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد علاقے زیر آب آگئے ، بارشوں اور سیلاب سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی ۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہرات تباہ ہو گئیں، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، مکانات مسمار ہو گئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …