برطانیہ میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی

لندن: مانچسٹر کی اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو گھر کے باہر شرپسندوں نے آگ لگا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی برطانیہ سے پہلی بار کونسل لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر کے باہر جان بوجھ کر آگ لگادی گئی۔ آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بلند ہوئی اور شعلے پڑوسی کے گھر تک پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، پڑوسی گھر پر لگی آگ کو بھی بجھا دیا گیا۔ عروج شاہ اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔ اولڈہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ گھر میں ہی موجود تھیں۔ ایک 24 سالہ لڑکے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …