سپرماریوبرادرز‘ گیم کی کیسٹ 24 کروڑ روپے میں فروخت

ٹیکساس: انسانی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین ویڈیو گیم کی کیسٹ فروخت ہوئی ہے اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ یہ ’سپرماریو64‘ کی ہے جسے ننٹینڈو کونسول پر کھیلا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 23 کروڑ 80 لاکھ روپے کے برابر ہے۔

گیم کی یہ کیسٹ مکمل طور پر مہربند ہے اور اسے امریکی شہر ڈیلاس کے نیلام گھر’ہیریٹیج‘ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو اس کی حتمی قیمت 15 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک پہنچی جس میں دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے دوروز قبل ننٹڈینڈ کا ہی ایک گیم لیجنڈ آف زیلڈا 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

’سپرماریو64‘ 1996 میں ریلیز ہوا تھا اور کئی برس تک دنیا بھر کا مقبول اور پسندیدہ گیم بھی رہا تھا، بعد ازاں یہ ننٹینڈو کمپنی کی پہچان بھی بنا۔ یہ ماریو سیریز کا پہلا تھری ڈی گیم بھی تھا جس نے نہ صرف ننٹینڈو کی مقبولیت بڑھائی بلکہ تھری ڈی گیم کی راہ بھی ہموار کی۔

نیلام گھر کے مطابق انہیں امید تھی کہ گیم دس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا تاہم لیجنڈ آف زیلڈا کے بعد یہ 15 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔ ویڈیو گیم ریٹنگ کمپنی واٹا گیمز نے اسے مہربند اور بالکل نئی کیسٹ ہونے کی بنا پر اے پلس پلس کا درجہ دیا ہے۔

اسی سال اپریل میں ’سپرماریوبرادرز‘ کی ایک کیسٹ 660,000 ڈالر میں فروخت ہوئی تھی تاہم ’سپرماریو64‘ نے غیرمعمولی ریکارڈ قائم کیا ہے جسے توڑنا بظاہرناممکن نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …