سرسید ایکسپریس ٹرین کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاریاں مکمل

لاہور:
سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی۔

سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی جس کے پہلے تین روز9 سے لے کر11 جولائی تک انتظامیہ نے تمام کلاسوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، ٹرین اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈراوراکانومی کلاس پرمشتمل ہوگی جوراولپنڈی براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان 22 گھنٹے میں اپنا سفرطے کرے گی۔

ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہرڈیڑھ بجے کراچی کےلئے ہوا کریگی اور کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے رات9 بجے روانہ ہوا کریگی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام لاہور اور کراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں جس کے پہلے مرحلہ میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کل 9 جولائی سے سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے براستہ وزیرآباد و فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مکمل طورپرپرائیویٹ کردیا گیا ہے۔

سرسید ٹرین کی پرائیویٹ انتظامیہ نے کل 9 جولائی سے 11 جولائی تک پہلے تین روز ٹرین کی تمام کلاس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو 9جولائی سے 11جولائی تک نافظ عمل ہوگے اس حوالے سے رعایتی کرایہ اے سی سلیپرکلاس کا راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 6 ہزار750 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 5 ہزار250 روپے ہو گا،اے سی بزنس کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 5 ہزار250 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 33 سوروپے ہوگا اسی طرح راولپنڈی سے کراچی کے درمیان اے سی اسٹینڈر کلاس کا کرایہ 3 ہزار 9 سو روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی اسٹینڈر کلاس کا کرایہ 28 سو50 روپے ہوگا جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 17 سو25 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 1310 روپے ہوگا۔ ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی۔

کھانا اور اے سی کلاس میں ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی گی ہے،ٹرین راولپنڈی سے روانہ ہوکر جہلم،وزیرآباد،حافظ آباد، سانگلہ ہل،فیصل آباد، خانیوال،روہڑی، حیدرآباد سٹاپ کرتی ہوئے بائیس گھنٹوں پر کراچی پہنچا کریگی اور اسی طرح مقررہ کردہ سٹاپ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی پہنچا کرے گی جبکہ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کےلئے ہواکریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے شام 8 بجے روانہ ہواکریگی اسی طرح یہ ٹرین کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کےلئے رات9بجے روانہ ہوا کریگی اور خانیوال ریلوے سٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے صبح1بجے روانہ ہوکر شام ساڑھے 5بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرپہنچا کریگی۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام لاہور اورکراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں اور اس حوالے سے ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …