مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ‏قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محلہ کرالغنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسی دوران فوج نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے جنہیں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …