راولپنڈی میں کم سن بچوں کی ماں کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا

راولپنڈی میں دوکم سن بچوں كی ماں كوپراسرار طور پر قتل كردیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق خاتون کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا گیا، تاہم لاش کے جسم پر گولی کا نشان موجود نہیں ہے۔

پولیس كے مطابق تھانہ صدر بیرونی كے علاقے قائد اعظم كالونی لین نمبر 3 میں واقع گھر میں 30 سالہ خاتون نوراں راشد كو پر اسرار طور پر قتل كردیا گیا، پولیس كا كہنا ہے کہ مقتولہ كے شوہر راشد فیاض ستی کے مطابق گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر میری بیوی كو گولی مار كر قتل كردیا۔

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور پنجاب موبائل فرینزك لیبارٹری كے اہلكاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد جمع كرنے كا آغاز كردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خاتون كو گولی لگنے كے كوئی شواہد نہیں ملے، لاش كے ظاہری معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ خاتون کو سر پر تیز دھار آلے كا واركركے قتل كیا گیا، جس كا واضح نشان بھی موجود ہے۔

اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین كا موقف یہی تھا كہ ڈكیتی واردات كے دوران خاتون كو قتل كیا گیا لیكن جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قتل کی وجہ کچھ اور معلوم ہوتی ہے۔

مقتولہ كے والد كی درخواست پر پولیس نے قتل كا مقدمہ درج كرلیا ہے، تاہم مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ ریسكیو 1122 نے پولیس كی موجودگی میں خاتون كی لاش کو پوسٹ مارٹم كے لیے ڈسٹركٹ ہیڈ كوارٹرز ہسپتال منتقل كردیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم كے بعد لاش ورثا كے حوالے كردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …