طورخم بارڈرپرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی، وزارت داخلہ

اسلام آباد:
این سی او سی کی ہدایت پرطورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔

اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …