فیس بک پاس ورڈ چرانے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

سلیکان و یلی:
اینڈروئیڈ صارفین ان ایپلی کیشنز کو استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ ایپس آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان اور پاس ورڈ چرالیتی ہیں۔

موبائل فون اورکمپیوٹرمال ویئرپرنظررکھنے والی ویب سائٹ ڈاکٹرویب نے ایسی موبائل ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو کہ موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اورپاس ورڈز کی معلومات چُرا لیتی ہیں۔

یہ ایپلی کیشن کچھ عرصے قبل تک گوگل پلے اسٹور پر دست یاب تھیں۔ بے ضررسافٹ ویئر کی شکل میں موجود ٹروجنزاسٹیلرز پر مشتمل ان ایپلی کیشنز کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد بارانسٹال کیا گیا تاہم سیکیوریٹی ماہرین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر گوگل نے ان ایپلی کیشنز کوپلے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے۔

یہ ٹروجنز ایپس اپنے متاثرہ فرد کو بے وقوف بنانے کے لیے خصوصی میکانیزم استعمال کرتی ہے۔ ضروری سیٹنگز کے بعد یہ ویب ویو میں فیس بک کا حقیقی ویب ایڈریس https://www.facebook.com/login.php ظاہر کرتے ہوئے استعمال کنندہ کو اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ داخل کرنے کا کہتی ہے۔ اس کے بعد اسی ویب ویو پر وہ ’جاوا اسکرپٹ‘ کو لوڈ کردیتی ہیں اور پھرہیکرزیہ اسکرپٹ براہ راست داخل کی گئی لاگ ان انفاریشنز کو ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ ٹروجنز ایپس اس جاوا اسکرپٹ کو ’جاوا اسکرپٹ انٹر فیس انیوٹیشن‘ کے ذریعے فراہم کیے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان اور پاس ورڈ کو چرا کر ہیکرکے سرور پر منتقل کردیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز موجودہ آتھرائزیشن سیشن سے کوکیز کو بھی چرا کر سائبر کرمنلز کو بھیج دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …