فرانس نے امریکا کیلیے دوسرا مجسمہ آزادی بھی تیارکرلیا

پیرس:
فرانس نے امریکا کے لیے ایک نیا مجسمہ آزادی تیار کیا ہے جو اس سال امریکی یومِ آزادی پرنصب کیا جائے گا۔ لیکن اس کی جسامت اصل اور بڑے ’اسٹیچو آف لبرٹی‘ کے سولہویں حصے کے برابر ہے۔ اس کا وزن 450 کلوگرام، اونچائی 10 فٹ اور اس کا نام ’چھوٹی بہن‘ (لٹل سسٹر) رکھا گیا ہے۔

پیرس کے نیشنل میوزیم آف آرٹس اینڈ کرافٹس ( سی این اے ایم) نے اسے ڈیزائن کیا ہے اور اسے یکم سے پانچ جولائی کے درمیان اصل مجسمہ آزادی کے پاس یعنی ایلس جزیرے پرایستادہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ یہ 1878 والے اصل مجسمہ آزادی والے ڈیزائن کی ہوبہو نقل ہے۔ یہ نقل پلاسٹر آف پیرس سے کاڑھی گئی تھی جو اب تک پیرس کے نیشنل میوزیم میں رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …