شادی کے حوالے سے ہر ایرے غیرے کا نام میرے ساتھ نہ جوڑا جائے، حریم شاہ

کراچی:
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی ایرے غیرے شخص کا نام ان کے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاکر حریم شاہ نے جب سے یہ بیان دیا ہے کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے ۔ اس وقت سے سے سندھ کی سیاست اور پورے پاکستانی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ہر کوئی یہ اندازے لگانے میں مصروف ہے کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف سیاستدانوں کے نام گردش کررہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہی حریم شاہ کے شوہر ہیں۔ تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی وضاحت کردی ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے نام کے حوالے سے پورے پاکستان میں پھیلے سسپنس کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے’’اسلام و علیکم میں بہت ہی واضح الفاظ میں ایک ہی بات بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ اس سے پہلے الحمداللہ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔

حریم شاہ نے کہا اگر ہم کسی کو بھی اپنی آئی ڈی کے ساتھ پروموٹ کررہے ہوتے ہیں، یاکسی کی پروموشن (تشہیر) کے لیے ان کے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس بندے کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …