سوشل میڈیا صارفین نے حرا اور مانی کو’ چھچھورا‘ قرار دے دیا

کراچی:
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ حرا اور ان کے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کی نئی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں چھچھورا قرار دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں بہت کم اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد کیریئر کا آغاز کیا۔ حرا مانی ان میں سے ایک اداکارہ ہیں جو شادی اور دو بچوں کے بعد شوبز کی دنیا میں آئیں اور خوب کامیابی سمیٹی۔ حرا مانی نے اپنی بہترین پرفارمنس سے لوگوں سے کے دلوں میں گھر کرلیا۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ امریکا سے ایسی تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کا ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ نعرے کی حامی خواتین پر طنز

حرا مانی ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منا رہی ہیں اور اس دوران مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ بھی کررہی ہیں۔ حال ہی میں حرا نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو یہ تصویر خاص پسند نہیں آئی اور سوشل میڈیا پر دونوں کو یہ تصویر شیئر کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کتنا اچھا تھا اگر یہ اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا۔ ایک خاتون نے دونوں کو ’’چھچھورا‘‘ قرارد یتے ہوئے کہا سمجھدار ہونے کے بجائے چھچھورے ہوتے جارہے ہیں۔ کسی نے انہیں ’’اوور کپل‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے ان کی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ یہ حرکتیں پبلک میں کرنے کے بجائے اپنے کمرے میں کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …