کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، مزید 3کشمیر ی شہید

سر ی نگر(مانیٹرنگ سیل ) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے مزیدتین کشمیری نوجوانوں کوفائرنگ کرکے شہید کردیاہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر حملہ ضلع بارہ مولہ کے علاقے سو پورمیں کیا ہے۔ فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔نام نہاد سرچ آپریشن میں بھارتی پولیس اور بھارتی فوج اہلکاروں نے حصہ لیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …