پی ٹی آئی ایم پی اے نے بچے سے بدفعلی پر اپنے کارکن کو گرفتار کرادیا

کراچی:
پی ٹی آئی کورنگی کے ایم پی اے نے اپنے ہی کارکن کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث کارکن کو خود پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے پندرہ سالہ بچے کی ساتھ بدفعلی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر اپنی پارٹی کے کارکن عبداللہ سیال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور اسکی پارٹی سے رکنیت بھی معطل کرادی گئی، ایس ایچ او اعظم راجپر نے بتایا کہ گرفتار ملزم پرالزام عائد ہے کہ اس نے پندہ سالہ بچے فرحان علی کو قیوم آباد میں زیادتی کانشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی جس کے بعد سے ملزم بلیک میلنگ بھی کرتا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑا اور برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنی تصویر بنوا کر لوگوں کو ڈراتاتھا،ملزم محمد عبداللہ بچوں کی فحش ویڈیوزبناکر انہیں بلیک میل بھی کرتارہا ہے۔

ایم پی اےراجااظہرنے عبداللہ سیال کوپولیس کے حوالے کردیا ،راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں اگر کوئی نشاندہی کرے گاتو اس پر کارروائی لازم ہوگی بھلے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو، تاہم پولیس نے وقارحسین شاہ کی مدعیت میںمقدمہ الزام نمبر 520/21درج کرلیا ،متاثرہ بچے اور ملزم کو اسپتال منتقل کرکے میڈیکل کرایا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …