ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو کا اضافہ

لاہور:
2 سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا جب کہ آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کیلئے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر، 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی گئی تھی ۔جس کی وجہ سے غریب صارفین کے سلنڈر میں 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

ایل پی جی پالیسی 2021 میں ایل پی جی کی زمینی راستے درآمدپر ٹیکس لگانے اور درآمد میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور پارکو(PARCO)نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 70,000 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھا کے 75,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …