مجھے نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری سے زیادہ پسند ہیں، اداکارہ نمرہ خان

کراچی:
اداکارہ نمرہ خان نے نواز شریف کو عمران خان اور آصف زرداری کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔ اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے بارے میں کہا کہ یہ مجھے رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ میزبان نے پوچھا آپ کو فردوس عاشق اعوان رشتہ کرانے والی آنٹی کیوں لگتی ہیں؟ جس کے جواب میں نمرہ خان نے کہا مجھے یہ شکل سے بڑی تیز لگتی ہیں۔ اور ابھی جو ان کی حال ہی میں ویڈیو آئی ہے اس کے بعد تو میں کچھ بول بھی نہیں سکتی۔

اداکارہ نمرہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میرے کچھ اصول ہیں۔ میں بولڈ سینز نہیں کرسکتی بغیر آستینوں والے کپڑے نہیں پہن سکتی اس لیے میں نے فلموں میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھری۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …