پی ایس ایل؛ 4 اوورز میں 65 رنزکی پٹائی

لاہور:
پی ایس ایل کے مہنگے ترین اسپیل کا ریکارڈ ظفر گوہر کے نام ہوگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپنر نے پشاورزلمی کیخلاف میچ کے اپنے 4اوورز میں 65رنز دیے، اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو2019میں 62رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی۔

مجموعی طور پر اس میچ میں 479رنز بنے، یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے کسی ایک میچ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بن گیا ہے، اس سے قبل کراچی ڈولفنز اور لاہورایگلز کے میچ میں 451رنز بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …