عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے: شہبازشریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہےکہ عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔’بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا‘شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری پارٹی کو ہدایت کی کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کاپتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …