اسرائیل کو جنگی جرائم پر کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں ملنی چاہیے، جواب لیا جانا چاہیے: شاہ محمود قریشی کا جنرل اسمبلی سے خطاب

واشنگٹن(میڈیا92نیوز)
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو موجودہ جنگی جرائم پر کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں ملنی چاہیے، اقوام عالم کو اسرائیل سے جنگی جرائم کی جوابدہی کرنی چاہیے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کے تحفٖظ کے لیے عالمی فورس تعینات کی جائے۔اسرائیل اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے، امن بحال کرنے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

فلسطینی شہریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،ہماری پہلی ترجیح اسرائیل کی جارحیت کوروکنا ہے،تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے فسلطینیوں کی مدد کی جانی چاہیے۔غزہ کی طرف جانے والے تمام راستے کھلنے چاہیےتاکہ فسلطینی شہریوں کو ہر قسم کی مدد مل سکے۔جنرل اسمبلی کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو زبردستی ان کے علاقوں سے نکالنے کےعمل کی مذمت کرنی چاہیے۔
پاکستان فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لیے انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کی تجویزکی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …