کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ؟ جانئے

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
لاہور میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ افراد ریسٹورنٹ میں موجود تھے، جب کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہے
۔دوسری جانب ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ بسوں میں مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل کردی گئیں، جب کہ 24 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایک بار پھر کرونا مثبت کیسز کی شرح تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 1073مثبت آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …