ابو ظہبی کے ولی عہد کی کال اور محنت کش لڑکی کی حوصلہ افزائی، دنیا حیران رہ گئی

ابوظہبی (میڈیا 92/سبط اعوان سے)

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد زاید ال نہیان نے پہلی اماراتی خاتون کار مکینک کو فون کرکے حیران کردیا، انہوں نے کار مکینک خاتون سے اپنی گاڑی کے معائنے کے لیے رابطہ کیا اور تفصیلی گفتگو اور مطروشی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ خاتون ھدیٰ المطروشی پہلی امارتی خاتون کار مکینک ہیں۔مطروشی نے گاڑیوں کی ورکشاپ کھول کر پورے ملک کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی شہرت ابوظبی کے ولی عہد کے کانوں تک بھی پہنچ گئی۔شیخ محمد زاید ال نہیان نےھدیٰ المطروشی کو فون کیا اور مزاقاً کہا میرے پاس ایک گاڑی ہے، جو میں آپ کی ورکشاپ پر لانا چاہتا ہوں۔

کار مکینک خاتون نے ابوظبی کے ولی عہد کے منہ سے یہ الفاظ سن کر ہنس پڑی اور جواباً کہا ،’ بہتر، میں تیار ہوں‘۔

ابوظبی کے ولی عہد نے 36 سالہ کار مکینک خاتون سے ورکشاپ سے متعلق مختلف نوعیت کے سوال کیے ،جن میں یہ بھی شامل تھا کہ آپ نے گاڑیوں کی ورکشاپ کب کھولی؟المطروشی نے شیخ محمد زاید ال نہیان کو بتایا کہ اس کا شوق تو کئی برس تھا، ورکشاپ کھولنے کے حوالے سے کام گزشتہ برس شروع کیا۔

ولی عہد نے کار مکینک خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے پروجیکٹ اور اقدام کو وطن عزیز کی دیگر خواتین اور لڑکیوں کے قابل فخر قرار دیا اور کہاکہ میں محنتی افراد کی مدد کے پرعزم ہوں۔شیخ محمد زاید ال نہیان نے المطروشی سے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے میں بات نہیں بنی میں ورکشاپ آؤں گا اور تم اہل خانہ سے ملاقات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …