سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ویکسین لگانے پرتنقید کے بعد عفت عمرکوشرمندگی

(میڈیا92نیوز)اداکارہ و سابق ماڈل اور میزبان عفت عمر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگانے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عفت عمر کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔

یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی اور لوگوں نے ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ جس وقت عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے کورونا ویکسین لگوائی تھی اس وقت صرف 60 سال سے زائد کے عمر کے لوگوں کو اور صحت کے کارکنوں کو ہی ویکسین لگوانے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ پر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا گیا جس کی وجہ سے انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …