عاصم اظہر کی شفقت محمود کو امتحانات سے متعلق طلبا کیلیے ’کچھ کرنے‘ کی اپیل

(میڈیا92نیوز) گلوکارعاصم اظہر نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کے لیے کچھ کریں۔
ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن اب ایک بار پھر کورونا کی تیسری لہر اور مسلسل بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تعلیمی اداروں کے کُھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں۔ طلبا کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اب میدان میں کود پڑے ہیں۔
عاصم اظہر نے گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’’براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔عاصم اظہر کے اس ٹوئٹ پر انہیں ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ ثنا خان نامی خاتون نے کہا پہلے ہی ایک سال برباد ہوچکا ہے اس طرح کے فضول بہانے دینے کے بجائے طلبا کو چاہئے کہ وہ گھر بیٹھ کر امتحانات کی تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …