مسجد الحرام کی پہلی منزل سے مسلح شخص گرفتار

(میڈیا92نیوز) مسجد الحرام کی پہلی منزل سےسیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسلح شخص کوگرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار مسلح شخص دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا-سعودی پولیس کے مطابق گذشتہ روز تیزدھارآلے کے ساتھ ایک شخص کو پہلی منزل پر دیکھاگیا، جسے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …