پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی 41 رنز پر ڈھیر ، شاہین شاہ آفریدی چھا گئے

(میڈیا92نیوز آن لائن )جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 7 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے ایڈن مرکرام کو بھی چند سکور کے بعد 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند کی لپیٹ میں لے لیا اور 19 رنز کے ساتھ پولین پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم ، فخر زمان ، امام الحق ، آصف علی اور محمد رضوان میدان میں اتر ررہے ہیں .شاداب خان ، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ دانش عزیزآج جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …