کرینہ کپور نے پاپارازی کیلئے منہ سے ماسک اتار دیا لیکن شرط کیا تھی؟ پتہ چل گیا

(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام پر آگئی ہیں اور شوبز انڈسٹری کی اپنی مصروفیات میں مگن دکھائی دیں، گزشتہ دنوں جب ممبئی پہنچیں تو انہوں نے ایک پاپا رازی (غیرپیشہ ور فوٹو گرافر) کے لیے چہرے سے ماسک ہٹایا لیکن ایک شرط تھی ، وہ ایک شرط کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے فاصلہ بنانا تھا ، ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرینہ کپور بخوبی جانتی ہیں کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ، اور ہمیشہ کی طرح پاپارازی کیلئے بھی خصوصی پوز دیا ، یہی نہیں بلکہ ماسک بھی ہٹادیا، یہ اس وقت کیا جب ایک خاص فاصلہ رکھاگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں کہ کرینہ کپور نے مناسب فاصلہ یقینی بنایا، گزشتہ ہفتے بھی جب وہ شوٹ سے واپس آرہی تھیں تو اسی طرح کی درخواست کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …