بیرون ملک اثاثوں کی واپسی؛ نواز شریف، عمران اور آصف زرداری سے جواب طلب

لاہور(M92) ہائی کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں سے 7 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنارکھے ہیں، درخواست پر کئی سیاست دانوں نے جواب داخل کروا دیے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے، عدالت نے تمام سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …