این اے 75 ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ہونے والےضمنی ا نتخابات کے بیگز گم ہونے اور نتائج روکنےکے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کل کیس کی سماعت کرے گا۔ ایم 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس ریٹرننگ آفیسر کو طلب کر لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر حلقے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر اپنا بیان دیں گے۔ ۔ لاپتہ ہونےو الے 23 پریذائیڈنگ افسران کے معاملے کی بھی جانچ کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ لیگی امیدوار نوشین افتخار اپنا موقف پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …