سینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے زیادہ براثابت ہوگا،آصف زرداری

کراچی (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کاکہناہے کہ گیلانی صاحب!اب سلیکٹڈکے گھبرانے کاوقت ہے،سینیٹ الیکشن حکومت کیلئے زیادہ براثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے یوسف رضاگیلانی نے ملاقات کی، اس موقع مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے،ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی۔سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانے کی خواہش تھی ،پی ڈی ایم کو میں نے آمادہ کیا،ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب سے دیکھ لیا،سینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے زیادہ براثابت ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود کو ٹاسک دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …