پرویز رشید نے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام الیکشن ٹریبونل چیلنج کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا۔پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے میں اپیل دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔پرویز رشید نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اعتراض دور کرنے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیے گئے۔اپیل میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، میں الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں۔پرویز رشید نے اپیل میں الیکشن ٹریبونل سے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پرویز رشید کو پنجاب ہاؤس انتظامیہ کا پانچ ہزار روپے کا نادہندہ ہونے کی بنا پر ان کے کاغذات مسترد کیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …