سینیٹ الیکشن شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا امیدواروں سے بیان حلفی لینے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ بیان حلفی میں امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ لینے کی یقین دہانی کرائے گا،پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدوارووٹ کی خرید وفروخت کیلئے پیسے کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے گا،کرپٹ پریکٹس، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کابیان حلفی جمع کرائے گا۔الیکشن کمیشن کوکسی بھی طرح کے اکاﺅنٹ کی تحقیقات کی اجازت دے گا۔بیان حلفی پر امیدوار کے دستخط، انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبردرج ہوگا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ جمع کرائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …