الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو آج طلب کرلیا۔ سینیٹ الیکشن کی پوری سکیم بھی طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے۔ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہوسکے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …