لانگ مارچ کے لیے پانچ ارب روپے کوں مانگ رہاہے ۔

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے باغی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وقت آنے پر تمام پتے شوکریں گے ابھی کچھ نہیں بتا سکتے، جلدمولانا فضل الرحمان کو گھر پہنچا دیں گے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے پلان اورغیر آئینی طریقہ کار سے پارٹی سے نکالا گیا۔ ہمیں غیر دستوری نوٹس ملا جس کا ہمیں اخبار سے پتا چلا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں مولانا فضل الرحمان کے گھر سے عوامی رابطہ مہم اور ریلیوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو کہ ان کو گھر پہنچا کر ہی دم لیں گئے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے تو سامنے آرہے ہیں لیکن خریدنے والے سینیٹر بن رہے ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لانگ مارچ کے لیے پانچ ارب روپے مانگے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …