اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ،چودھری سرورکا انکشاف

لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کونقصان نہیں فائدہ ہوگا ،پی ڈی ایم اوپن بیلٹ انتخابات سے کیوں گھبرارہی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں ،حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے،شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کر پشن کو جڑوں سے ختم کر یں گے ،کوئی معاشرہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …