سینیٹ الیکشن،ووٹ بیچنے کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے پیسے لے کر ووٹ بیچنے کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری ، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ، کمیٹی ویڈیو سکینڈل سے متعلق تمام آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی ،کمیٹی کی سفارشات پر معاملہ نیب یا اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …