شاہ محمود قریشی نے ترجمان پاک فوج کا بیان بہت مناسب قرار دے دیا

اسلام آباد( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ترجمان پاک فوج کا بیان بہت مناسب ہے،اپوزیشن کو اپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہئے ،جوبھی یہ کررہا ہے ملک کی خدمت نہیں کررہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،بھارت لائن آف کنٹرول پر آئے روز فائرنگ کررہا ہے، افغانستان میں امن عمل نازک موڑ پر ہے ، مشرقی سرحد پر آئے دن فائرنگ ہوتی ہے،ریاستی مفادات دیرپا ہوتے ہیں، اپوزیشن قائدین کہتے ہیں حکومت نے کشمیر کا سودا کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں وی وی آئی پیز کو ویکسی نیٹ کیاجارہاہے،چین سے حاصل کی گئی ویکسین کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا،فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیح دی ،وی وی آئی پیز اپنے خاندانوں کو محفوظ کررہے ہیں،ہم نے ڈاکٹرز اور بزرگوں کو پہلے محفوظ کرنا ہے۔یادرہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہماری دعاہےعلی سدپارہ خیریت سےہوں،خراب موسم کےباوجودمسلسل سرچ آپریشن کررہےہیں، پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، پاک فوج کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،بغیرتحقیق کےبات مناسب نہیں، فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹاجائے۔ان کاکہناتھاکہ سیاست کیلئےکوئی بیک ڈوررابطےنہیں، فوج سےمتعلق قیاس آرائیوں پریقین نہیں کرناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی بیک ڈرو رابطہ نہیں ہورہا، ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں، سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …