پاک فوج کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں،ترجمان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہماری دعاہےعلی سدپارہ خیریت سےہوں،خراب موسم کےباوجودمسلسل سرچ آپریشن کررہےہیں، پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، پاک فوج کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،بغیرتحقیق کےبات مناسب نہیں، فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹاجائے۔چین کی طرف سے ویکسین کی وصولی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی،کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئےتگ ودوکی جارہی ہے،علی سد پارہ قومی ہیرواوراثاثہ ہیں۔ان کاکہناتھاکہ سیاست کیلئےکوئی بیک ڈوررابطےنہیں، فوج سےمتعلق قیاس آرائیوں پریقین نہیں کرناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی بیک ڈرو رابطہ نہیں ہورہا، ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں، سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان نےدنیاکےسامنےایک ڈوزیئررکھا،ڈس انفولیب سےمتعلق متعددانکشافات سامنےآئے، اور بھارت دنیابھرمیں بےنقاب ہوچکا، بھارت نےپاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …