پاکستانی حکمرانوں نےبھارت کےساتھ کشمیر کا سودا کرلیا

لاہور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ پاکستانی حکمرانوں نےبھارت کےساتھ سودا کرلیاکہ سری نگر تمہارا، مظفرآباد ہمارا، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی،سابقہ حکمران بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں،گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنا کر سازش کی گئی،مقبوضہ وادی میں مظلوم و بے کس کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں مگر پاکستان کے حکمرانوں اور عالمی برادری کا ضمیر سویا ہوا ہے،کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اُمتِ مسلمہ کو پکار رہی ہیں مگر ان کی آہیں کسی کو سنائی نہیں دے رہیں، دہلی کے فاشسٹ حکمران سن لیں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا،مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک چپہ ہمارا، ایک انچ زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے۔مال روڈ لاہور پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے ایک دفعہ پھر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حق میں بے شمار قراردادیں پاس ہوئیں ہیں لہٰذا اسے یہ ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایٹمی طاقتوں روس، بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان گھرا ہوا علاقہ ہے اور اس کے دوسری طرف افغانستان ہے جس نے دو ایٹمی طاقتوں کو شکست دی،عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی بند کرائے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کو ختم کرے اور وہاں استصواب رائے کرائے۔ انھوں نے اس امر پر نہایت برہمی کا اظہار کیا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، وہاں ہزاروں کشمیریوں پر جیلوں میں شدید تشدد ہورہا ہے،تمام کشمیری قیادت گھروں اور جیلوں میں قید ہے مگر دنیا کے حکمرانوں کا ضمیر بالکل مردہ ہو چکا ہے۔انھوں نے پاکستانی حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر پر زبانی جمع خرچ کی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حکمران مودی حکومت کے پانچ اگست کے ظالمانہ اقدام کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جرأت مندانہ موقف اختیار نہیں کرسکے،نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور حقیقت میں وہ اس جرم میں برابر کی شریک ہیں کیونکہ اپنے دور حکومت میں بھی اُنھوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا تاہم انھوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشتیبان ہے۔ کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

یوم یکجہتی کشمیر

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …