وزیراعظم عمران خان نے ایک اورنوٹس لے لیا

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نےٹریفک حادثے میں چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لینے کی تصدیق کی ہے۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ وزرا اور دیگر افراد پولیس کے اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں۔ مجھے بتایا جائے کہ کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ سیکیورٹی پر سرکاری وسائل کا غیر ضروری استعمال نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے،ہلاک ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق مانسہرہ سے تھا جو اینٹی نارکوٹکس فورس کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب کرنے کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب …