امریکی صدرکی بہت سے ترجیحات وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں، شاہ محمود کا انکشاف

ملتان(آ ن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کاخاص ویژن ہے،امریکی صدرکی بہت سے ترجیحات وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں ،افغانستان میں امن واستحکام میں ہماراکردار ہے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیشرفت کی،پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کیں،پاکستان کے علاقوں کودہشتگردوں سے پاک کیا۔ملتان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ سے گزشتہ روزٹیلی فونک گفتگوہوئی،امریکی وزیرخارجہ سے مختلف امورپربات چیت ہوئی،امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، ٹونی بلنکن کام میں ماہر اورخطے کو اچھے سے سمجھتے ہیں ،باہمی تعلقات میں بہت سی چیزوں میں پیشرفت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری عدالتیں آزادہیں اوراپنے فیصلے خودکرتی ہیں ،امریکی وزیرخارجہ نے ایک فیصلے پر بات کی،آگاہ کیا فیصلے پر حکومت سندھ نے نظرثانی درخواست دائر کی ہے ،آگاہ کیا قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمے داریاں کا احساس ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے ہزاروں لوگ دہشتگردی کے باعث متاثر ہوئے ،ہمیں دہشتگردی سے متاثرہ افرادکااحساس ہے ،یقین دلایا مشترکہ مفادات کیلئے آگے بڑھیں گے ،ہماری خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو،ہم چاہتے ہیں افغانستان میں خوشحالی ہو امریکی وزیر خارجہ سے اچھی گفتگو ہوئی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں بہتری ہوگی تو پاکستان کو فائدہ ہوگاہم نے بتایاکہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے ،ہم نے بھارت سے متعلق ڈوزیئردنیا میں پیش کیا ،بھارت کااصل چہرہ مزید بے نقاب ہوگا، کرپشن کوروکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہمیں کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جارہا ہے،کرپشن پر قابو پانے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا،کرپشن سے کمایا پیسہ ملک سے باہر چلاجائے توملک ترقی نہیں کر سکتا۔پیپلزپارٹی کے پاس پنجاب میں سینیٹ کی نشست کیلئے مطلوبہ تعداد نہیں ،بھارت میں کسانوں کی تحریک اب زور پکڑ چکی ہے، تحریک میں بھارتی کسان بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …